Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سیل فون ٹاورس کی ازسرنو ڈیزائننگ کی ہدایت : کمشنر جی ایچ ایم سی

سیل فون ٹاورس کی ازسرنو ڈیزائننگ کی ہدایت : کمشنر جی ایچ ایم سی

حیدرآباد۔ 26 مئی (آئی این این) کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن نے سیلولر ٹاور ایجنسیوں کو سیل فون ٹاورس کی ازسرنو ڈیزائننگ کی ہدایت دی جو تیز ہواؤں کا سامنا کرسکیں تاکہ عوام کی جان و املاک کا تحفظ بھی یقینی ہوسکے۔ سرکردہ سیل فون کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ آج اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ تیز بارش اور ہواؤں کے سبب پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا۔ تمام ایجنسیوں سے کہا گیا کہ وہ فوری طور پر احتیاطی اقدامات کریں۔ سیل فون ٹاورس کی ازسرنو کی ڈیزائننگ کی جائے جو 150 تا 200 کیلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں کا سامنا کرنے کے متحمل ہوسکیں۔ موجودہ تمام ٹاورس کی مرمت ؍ تبدیلی کا کام اندرون ایک ہفتہ کیا جائے۔ سیلولر ٹاور ایجنسیز سے کہا گیا ہے کہ وہ موجودہ ٹاورس کے معائنہ کے بعد مصدقہ نوٹ جی ایچ ایم سی کو پیش کرے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے کسی بھی طرح کی لاپرواہی کے سبب ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی صورت میں فوجداری مقدمات کا انتباہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT