Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سیل فون ٹاورس کی تنصیب پر اظہار تشویش

سیل فون ٹاورس کی تنصیب پر اظہار تشویش

نظام آباد :5؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مجلس بچاؤ تحریک نظام آباد کا ایک وفد جس میں عبدالقادر ساجد صدر ضلع مجلس بچاؤ تحریک ، عبدالحکیم نائب ٹاؤن صدر مجلس بچاؤ تحریک، عمران نصیب خان جنرل سکریٹری، محمد شاہد وقائدین مجلس بچاؤ تحریک نے ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا سے تحریری نمائندگی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مالاپلی میں سیل فون ٹاورس کی تنصیب سے مالاپلی کی عوام پر صحت کا خطرہ لاحق ہورہا ہے ۔محلہ کی عوام اس سلسلہ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سیل فون ٹاؤرس کی تنصیب کی مخالفت کررہے ہیں ۔ عوام کا کہنا ہے کہ مالاپلی میں ٹاورس کی تنصیب سے خاص طور پر چھوٹے بچوں اور حاملہ خواتین پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔لہذا مالاپلی میں واقع قدیم وجدید سیل فون ٹاؤرس کو فی الفور برخواست کیاجائے ۔ ضلع کلکٹر یوگیتا رانا نے فوراً عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے اس مسئلہ کی جلد از جلد یکسوئی کا حکم دیا۔

TOPPOPULARRECENT