Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سیل فون پر بات چیت طالبہ پانچویں منزل سے گرکرفوت

سیل فون پر بات چیت طالبہ پانچویں منزل سے گرکرفوت

حیدرآباد 19جون (سیاست نیوز)سیل فون پر بات کرنے کے دوران اتفاقی طورپر عمارت کی پانچویں منزل سے گرنے کے سبب بی ٹیک کی طالبہ کی موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے اونگول کے بھاگیہ نگر کے مہالکشمی اپارٹمنٹ میں کل رات دیر گئے پیش آیا۔اس واقعہ پر اس کے ارکان خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑ ا۔اس لڑکی کی شناخت تری پورہ کے طورپر کی گئی ہے ۔ اس کے ارکان خاندان نے بتایا کہ رات تقریبا ایک بجے اس کے سیل فون کی گھنٹی بجی جب وہ سور ہی تھی ۔وہ چھت پر فون پر بات کر رہی تھی اور اسی دوران وہ چھت کی دیوار پر بیٹھ گئی کہ اچانک اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ چھت سے نیچے گر گئی۔ سر پرشدید زخم آنے کے سبب اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔تری پورہ نے اسی سال اپنا بی ٹیک مکمل کیا تھا اور حال ہی میں ا س کو بینک کی ملازمت ملی تھی ۔وہ ملازمت کے لئے حیدرآباد آنے والی تھی۔اس کے ارکان خاندان نے شبہ ظاہر کیا کہ فون پر اس کو دھمکی پر اس نے اپارٹمنٹ سے کود کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT