Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / سیل فون کے استعمال پر والدین کی ڈانٹ کا شکار نوجوان کی خودکشی

سیل فون کے استعمال پر والدین کی ڈانٹ کا شکار نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد /27 جون ( سیاست نیوز ) سیل فون کے استعمال پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلیا ۔ یہ واقعہ ڈنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ وائی شیو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا سری رام نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات اس نوجوان کے والدین نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کی سیل فون کے مسئلہ پر والدین برہم ہوگئے اور اپنے بیٹے کو نصیحت کیا جس پر دل برداشتہ ہوکر اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT