Sunday , April 22 2018
Home / جرائم و حادثات / سیل فون کے خواہش پوری نہ کرنے پر لڑکے کی خودکشی

سیل فون کے خواہش پوری نہ کرنے پر لڑکے کی خودکشی

حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) سیل فون کی خواہش پوری نہ کرنے پر دلبرداشتہ ایک لڑکے نے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 سالہ روہت جو انٹر سال اول کا طالب علم تھا ۔ این ٹی آر نگر ایل بی نگر علاقہ کے ساکن وینکٹیش کا بیٹا تھا ۔ اس نے اس کے والد سے سیل فون دلانے کی خواہش کی تھی لیکن مالی حالت سے مجبور طالب علم کے والد نے سیل فون دلانے سے انکار کیا اور رقم آنے کے بعد دلانے کا وعدہ کیا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ اس لڑکے نے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT