Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سیل فون کے زیادہ استعمال سے نفسیاتی مرض لاحق

سیل فون کے زیادہ استعمال سے نفسیاتی مرض لاحق

نئے ماڈلوں کی خریدی عوام کی عادت ، افراد خاندان سے زیادہ فون کی تعداد
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شہری زندگی اسمارٹ فون کے بغیر نامکمل سمجھی جانے لگی ہے چند دنوں سے ای کامرس ویب سائٹس کی جانب سے تجارتی مسابقہ کے لیے طرح طرح کے آفرس پیش کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عوام خاص کر نوجوان ان اسمارٹ فونس کو خریدنا اپنے لیے فخر محسوس کررہے ہیں ۔ نتیجہ میں گھروں میں افراد کی تعداد سے بڑھ کر سیل فونس کی تعداد پائی جاتی ہے اور سم کارڈس کی تعداد اس سے بڑھ کر ہے ایک فون میں دو سم کارڈ رکھنے کے بعد بھی الماری یا منی پرس میں ایک کارڈ کی جوڑی رکھی جارہی ہے ایسے افراد رازدارانہ گفتگو کے لیے اور اہم شخصیات سے گفتگو کے لیے الگ الگ سم کارڈس استعمال کررہے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اطلاعات ، علمی ذخیرہ اور وقت گذاری کے لیے سیل فونس اہم ذریعہ بن گئے ہیں ۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کثرت سے فونس کا استعمال ذہنی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے اور نوجوان ویب سائٹس اور اسمارٹ فونس تیار کنندہ کمپنیوں کو فائدہ کرنے اور اپنا پیسہ ، وقت برباد کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ فونس کے تیار کنندہ کمپنیاں ہر تین ماہ میں ایک دو نئے ماڈلس کے فونس جاری کررہے ہیں اور ان جدید فونس کی سابقہ فونس سے زیادہ فائدہ ہونے کا زبردست چرچا کررہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے سیل فونس کے شائقین کو ہاتھ میں موجود فون پرانا لگتا ہے کریڈٹ کارڈس اور قسط واری طریقہ سے جدید سیل فونس خریدنا آسان ہوگیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT