سیل فون کے لیے ایک شخص کا قتل

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سیل فون کے لیے ایک شخص کا قتل کرنے والے قاتل کو وقار آباد سی سی ایس نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر وقار آباد مسٹر لچی رام نائک کے مطابق 42 سالہ اننتیا جو دھارور منڈل کا ساکن تھا ۔ اس کا قتل کرنے کے بعد نعش کو کٹرے پلی چوراہے پر پھینک دیا گیا تھا ۔ قتل کی یہ واردات 28 اپریل کو پیش آئی تھی ۔ سی سی ایس وقار آباد نے پل ٹاور اور مقتول کے سیل فون کی کارکردگی کی بنیاد پر قاتل نریش عرف چکی کو وقار آباد منڈل کے ری رام تانڈہ علاقہ سے گرفتار کرلیا اور اسے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT