سیل فون کے مسئلہ پر دوستوں میں جھگڑا ‘ ساتھی کا قتل

حیدرآباد ۔21 فبروری ( سیاست نیوز) سیل فون کے مسئلہ پر ساتھیوں نے ساتھی کا قتل کردیا جو ایک ساتھی کی دعوت پر جمع ہوئے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ رات دیر گئے علاقہ سنجیوا ریڈی نگر پولیس حدود میں یہ واردات پیش آئی ۔ قتل کی اس سنگین واردات کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30سالہ رتناکر پر حملہ کرتے ہوئے اس کے ساتھیوں انیل کمار اور نوین نے اسے ہلاک کردیا ۔ رتناکر تلسی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل رات نوین نے اس کے مکان پر ساتھیوں کیلئے دعوت کا انتظام کیا تھا جس میں مقتول رتناکراور قاتل انیل کمار بھی شریک تھے ۔ دعوت ہونے کے بعد رتناکر کا سیل فون غائب تھا ‘ انیل اور نوین نے گذشتہ چند روز قبل ایک نیا سیل فون خریدا تھا اور وہ فون گم ہوگیا ۔ دونوں کو شبہ تھا یہ فون رتناکر نے لیا تھا اس کو طلب کیا گیا ‘ تینوں نشہ کی حالت میں دھت تھے ‘ باتوں باتوں میں بحث و تکرار کے بعد دونوں نے حملہ کردیا اور اس حملہ میں وہ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ایس آر نگر نے دونوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اورمصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT