Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / سیما۔ آندھرا اور تلنگانہ سرکاری ملازمین کیلئے علحدہ عمارتوں میں دفاتر کا مطالبہ

سیما۔ آندھرا اور تلنگانہ سرکاری ملازمین کیلئے علحدہ عمارتوں میں دفاتر کا مطالبہ

تحریک تلنگانہ کے دوران ملازمین میں دوریاں، کشیدگی میں اضافہ ممکن، پنالہ لکشمیا کا گورنر کو مکتوب

تحریک تلنگانہ کے دوران ملازمین میں دوریاں، کشیدگی میں اضافہ ممکن، پنالہ لکشمیا کا گورنر کو مکتوب
حیدرآباد /9 مئی (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس پنالہ لکشمیا نے گورنر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے آندھرا اور تلنگانہ دونوں علاقوں کے سرکاری ملازمین کے لئے ایک عمارت کی بجائے علحدہ علحدہ عمارتوں میں دفاتر کی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ سکریٹریٹ اور کارپوریشن کے علاوہ دیگر اہم محکمہ جات دونوں علاقوں کے ملازمین کے لئے ایک ہی مقام پر نہ رکھا جائے، بلکہ اس کے لئے علحدہ علحدہ عمارتوں کے انتخاب پر زور دیا۔ انھوں نے بتایا کہ تحریک کے دوران ملازمین کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں، اگر ایسی صورت حال میں ایک ہی عمارت میں دونوں علاقوں کے ملازمین کیلئے دفاتر قائم کئے گئے تو دونوں علاقوں کے ملازمین کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ چند دن قبل تلنگانہ کے مختلف محکمہ جات کے سرکاری ملازین نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل سے انھیں واقف کرایا تھا، جس پر انھوں نے گورنر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ایک عمارت میں دونوں علاقوں کے ملازمین کے دفاتر کے قیام کی مخالفت کی اور لوکل (مقامی) کو بنیاد بناکر ملازمین کی تقسیم پر زور دیا۔ انھوں نے تلنگانہ سکریٹریٹ کیلئے باب الداخلہ منٹ کمپاؤنڈ رکھنے کی تجویز پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ اس سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT