Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / سیما۔ آندھرا میں کانگریس کی شکست کیلئے ہائی کمان ذمہ دار

سیما۔ آندھرا میں کانگریس کی شکست کیلئے ہائی کمان ذمہ دار

عوام کو نظرانداز کرنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا، این راگھوویرا ریڈی کا خطاب

عوام کو نظرانداز کرنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا، این راگھوویرا ریڈی کا خطاب

حیدرآباد /17 جون (سیاست نیوز) سیما۔ آندھرا کے کانگریس قائدین نے پارٹی کی شکست کے لئے ہائی کمان کو ذمہ دار قرار دیا۔ صدر آندھرا پردیش کانگریس این راگھوویرا ریڈی نے پارٹی کی شکست کا جائزہ لینے کے لئے وجے واڑہ میں جائزہ اجلاس طلب کیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی اے ویویکانند ریڈی نے کہا کہ آندھرا پردیش میں کانگریس کی موجودہ صورت حال کی ذمہ دار خود ہائی کمان ہے۔ ریاست کی تقسیم کے معاملے میں کانگریس ہائی کمان نے یکطرفہ فیصلہ کیا اور سیما۔ آندھرا کے عوامی جذبات کو یکسر نظرانداز کردیا، جس پر عوام نے اپنا سارا غصہ کانگریس پر اتارا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چند وزراء کانگریس کے نام پر کروڑوں روپئے جمع کرنے کے باوجود اہم عہدوں پر فائز رہے اور جب پارٹی کے لئے مشکل گھڑی آئی تو پارٹی سے مستعفی ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی قائدین میں داخلی خرابیوں کے باعث پارٹی کی امیج خراب ہوئی ہے، لہذا ہائی کمان کو چاہئے کہ ایسے قائدین کو اہم عہدوں سے دور رکھے، جن کی غلطیوں سے پارٹی کی نیک نامی متاثر ہو رہی ہے۔ انھوں نے جگن موہن ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے لالچ میں نئی پارٹی کی تشکیل کا اندازہ انھیں ہوچکا ہے۔ دریں اثناء کانگریس کے ایک اور قائد ڈی نہرو نے سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کونسلر کی حیثیت سے کامیابی کی طاقت نہ رکھنے والے کو ریاست روانہ کیا گیا، جن کا کردار آندھرا پردیش کے عوام نہیں سمجھ سکے اور کانگریس کو سبق سکھایا۔ انھوں نے چند مرکزی وزراء کو معاف نہ کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT