Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / سیما۔ آندھرا مسائل کے حل کے بغیر تائید ناممکن: بی جے پی

سیما۔ آندھرا مسائل کے حل کے بغیر تائید ناممکن: بی جے پی

حیدرآباد۔ 2؍فروری (پی ٹی آئی)۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ تلنگانہ بِل کی پارلیمنٹ میں پیش کشی کے موقع پر بی جے پی سب سے پہلے سیما۔ آندھرا علاقہ کے مسائل اور عوام کی تشویش کے ازالہ کے لئے اصرار کرے گی۔ مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے اننت پور میں آج ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’(جب آندھرا پردیش کی ت

حیدرآباد۔ 2؍فروری (پی ٹی آئی)۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ تلنگانہ بِل کی پارلیمنٹ میں پیش کشی کے موقع پر بی جے پی سب سے پہلے سیما۔ آندھرا علاقہ کے مسائل اور عوام کی تشویش کے ازالہ کے لئے اصرار کرے گی۔ مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے اننت پور میں آج ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’(جب آندھرا پردیش کی تقسیم کا سوال آتا ہے) بی جے پی یقینا انتظامی سہولت کے لئے ریاست کی تقسیم اور تلنگانہ کے قیام کی تائید کرتی ہے تاکہ تلنگانہ عوام کی اُمنگوں کے مطابق اس علاقہ کی پسماندگی کا خاتمہ کیا جاسکے، لیکن ہم مرکزی حکومت کو سیما۔

آندھرا علاقہ کے عوام کے مفادات کے خلاف کام کرنے کی اجازت بھی نہیں دیں گے‘‘۔ بی جے پی نے ساحلی آندھرا اور رائلسیما کے مختلف مقامات پر ’ترقیاتی راہداریوں‘ کے قیام کی تائید کی تھی۔ اس کے علاوہ ان دونوں علاقوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے دس سال تک ٹیکس رعایت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ بی جے پی اگرچہ ایک طویل عرصہ سے علیحدہ ریاست تلنگانہ کی پُرزور وکالت کرتی رہی ہے، لیکن اب اس کے موقف کو نمایاں اہمیت بھی حاصل ہوگئی ہے۔ کیونکہ اس زعفرانی جماعت کی تائید کے بغیر پارلیمنٹ میں تلنگانہ بِل کی آسان منظوری ممکن نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT