Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / سیما آندھرا دارالحکومت کی نشاندہی کیلئے پیانل

سیما آندھرا دارالحکومت کی نشاندہی کیلئے پیانل

آئندہ ہفتے تشکیل ۔ چھ ماہ میں سفارش پیش کرنے کا وقت : رمیش

آئندہ ہفتے تشکیل ۔ چھ ماہ میں سفارش پیش کرنے کا وقت : رمیش

نئی دہلی 21 مارچ ( پی ٹی آئی ) مرکزی حکومت کی جانب سے جلدی ہی ایک پیانل تشکیل دیا جائیگا جو سیما آندھرا کے نئے دارالحکومت کی نشاندہی کریگا ۔ مرکزی وزیر مسٹر جئے رام رمیش نے تلنگانہ پر وزارتی گروپ کے اجلاس کے بعد کہا کہ یہ ایک پانچ رکنی کمیٹی ہوگی ۔ اس میں مختلف گوشوں کے افراد شامل رہیں گے ۔ اس میں ماہرین اور منتظمین کو شامل کیا جائیگا جو نئے دارالحکومت کے قیام کیلئے مناسب سفارشات پیش کرینگے ۔ کمیٹی کو نئے دارالحکومت کی نشاندہی کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کے اوائل تک کمیٹی تشکیل دیدی جائیگی ۔ اس کے اصول و ضوابط کو قطعیت دی جاچکی ہے ۔ ہم اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ کمیٹی میں کس کس کو شامل کیا جانا چاہئے ۔ آئندہ دو دن میں اس کا فیصلہ کرلیا جائیگا۔

دو نئی ریاستیں تلنگانہ اور آندھرا پردیش 2 جون کو قائم ہوجائیں گی ۔ حیدرآباد تلنگانہ کا دارالحکومت رہے گا اور دس برس تک سیما آندھرا کا بھی دارالحکومت رہیگا۔ مسٹر رمیش نے کہا کہ چونکہ 2 جون کو نئی ریاستیں وجود میں آجائیں گی اس لئے وزارتی گروپ نے آج اپنے اجلاس میں مختلف تیاریوں کا جائزہ لیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں فیصلہ سازی کے عمل میں تیزی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت آبی وسائل اور وزارت فینانس و وزارت فروغ انسانی وسائل کو بہت کام کرنا باقی ہے

TOPPOPULARRECENT