Thursday , December 13 2018

سیما آندھرا سکریٹریٹ ملازمین کی چندرا بابو نائیڈو کو مبارکباد

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم کی شاندار و بھاری اکثریت حاصل کر کے آندھرا پردیش میں تشکیل حکومت کی تیاری میں مصروف صدر تلگو دیشم مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے انکی رہائش گاہ پہونچکر سکریٹریٹ سیما آندھرا ملازمین یونین قائدین کے ایک وفد نے ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ یونین قائدین نے مسٹر نائیڈو سے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ تلگو عوام کے ساتھ نا انصافیوں کی یکسوئی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ملازمین یونین قائدین نے مسٹر نائیڈو کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے واقف کروایا ۔ جس پر نائیڈو نے انہیں تیقن دیا کہ وہ ملازمین کو درپیش مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے موثر اقدامات کریں گے تاہم نئی حکومت کی کارکردگی کو مزید فعال و کارکرد بنانے تعاون کی خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT