Tuesday , December 18 2018

سیما آندھرا ملازمین کی تلنگانہ میں خدمات پر کارروائی کا مطالبہ

کمل ناتھ کمیٹی سربراہ انل کمار گو سوامی سے ٹی اوز وفد کی ملاقات و نمائندگی

کمل ناتھ کمیٹی سربراہ انل کمار گو سوامی سے ٹی اوز وفد کی ملاقات و نمائندگی
حیدرآباد۔9مئی(سیاست نیوز) ریاست آندھر ا پردیش کی تقسیم کے پیش نظر سرکاری محکموں اور ملازمین کی تقسیم کے متعلق تشکیل دی گئی کمل ناتھ کمیٹی کے سربراہ مسٹر انل گوسوامی ہوم سکریٹری حکومت ہند سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسر س اسوسیشن کے وفد نے ایک یادداشت پیش کی جس میں غیر قانونی طریقے سے برسرخدمت سیما آندھرا ملازمین کی نشاندہی کی گئی۔ صدر ٹی جی اوز مسٹر سرینواس گوڑ کی قیادت میں وفد نے کمل ناتھ کمیٹی کو بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے صدارتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری ملازمین کی نشاندہی کے باوجود وہ اب تک علاقہ تلنگانہ میں خدمات انجام دے رہے ہیںاور وفد نے مطالبہ کیا کہ تقسیم کا عمل مکمل ہونے سے قبل ایسے تمام عہدیداروں کے خلاف کاروائی کی جائے جو صدارتی احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ تلنگانہ تحریک کے دوران عمل میںائے تقررات بالخصوص صدارتی احکامات کو نظر انداز کرنے کے بعد پیش آئے تقررات کی جامع تحقیقات کا بھی اس موقع پر مطالبہ کیا گیا۔ وفد نے سرکاری ملازمین کے دیگر مسائل پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور کہاکہ تقسیم کے موقع پر تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف کے لئے شفافیت درکار ہے اور تلنگانہ کے ملازمین جو برسو ں سے ناانصافی او رحق تلفی کا شکار ہیں انہیں مرکزی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمل ناتھ کمیٹی سے انصاف کی امیدہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT