Wednesday , December 19 2018

سیما آندھرا میں کانگریس کے عوامی رابطہ پروگرام کا آغاز

سریکا کلم 21 مارچ ( پی ٹی آئی ) سیما آندھرا میں کانگریس کے امکانات کو بہتر بنانے کیلئے مرکزی وزیر چرنجیوی اور دوسرے پارٹی قائدین نے آج عوامی رابطہ پروگرام شروع کیا ۔ چرنجیوی کو پارٹی نے سیما آندھرا میں تشہیری مہم کا صدر نشین نامزد کیا ہے ۔ دوسرے سیما آندھرا قائدین اور خود چرنجیوی اس پروگرام کے حصے کے طور پر پارٹی قائدین اور کارکنوں سے

سریکا کلم 21 مارچ ( پی ٹی آئی ) سیما آندھرا میں کانگریس کے امکانات کو بہتر بنانے کیلئے مرکزی وزیر چرنجیوی اور دوسرے پارٹی قائدین نے آج عوامی رابطہ پروگرام شروع کیا ۔ چرنجیوی کو پارٹی نے سیما آندھرا میں تشہیری مہم کا صدر نشین نامزد کیا ہے ۔ دوسرے سیما آندھرا قائدین اور خود چرنجیوی اس پروگرام کے حصے کے طور پر پارٹی قائدین اور کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے حوصلے بلند کرنے کی کوشش کرینگے ۔ سمجھا جارہا ہے کہ کانگریس پارٹی کو سیما آندھرا میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور ریاست کی تقسیم پر عوام ناراض ہیں۔ پارٹی کے کئی سینئر قائدین بشمول ارکان اسمبلی اور وزرا بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔ سابق وزیر ایس وجئے راما راجو نے حال ہی میں تلگودیشم میں شمولیت اخیتار کی اور انہوں نے کہا کہ جب کانگریس قائدین عوام میں مہم چلانے جائیں گے تو انہیں ہیلمٹس پہننا ہونگی ۔ چرنجیوی نے کہا کہ مجبوری کے تحت ریاست کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ساحلی آندھرا اور رائلسیما کیلئے معلنہ پیکج کا تذکرہ بھی کیا ۔

TOPPOPULARRECENT