Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / سیما ورما امریکہ کی اعلیٰ سطحی ہیلتھ کیر ایجنسی کی سربراہ

سیما ورما امریکہ کی اعلیٰ سطحی ہیلتھ کیر ایجنسی کی سربراہ

واشنگٹن۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سیما ورما کو امریکہ کی ایک کلیدی ہیلتھ ایجنسی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جس کے ذمہ دار ہیلتھ انشورنس کا پروگرام ہے جس کے تحت 130 ملین امریکی شہریوں کی خدمات انجام دی جاتی ہے۔ اس طرح ٹرمپ انتظامیہ میں کسی بھی ہندوستانی نژاد امریکی شہری کو شامل کرنے کا یہ دوسرا موقع ہے۔ دریں اثناء امریکی نائب صدر مائیک پنسن نے وائیٹ ہاؤس میں ترتیب دی گئی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے صحت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی ایک ماہر شخصیت کا انتخاب کیا ہے تاکہ اس کلیدی ہیلتھ ایجنسی کی قیادت کی جاسکے۔ اقوام متحدہ کیلئے امریکی سفیر بھی ہندوستانی نژاد امریکی قانون نکی ہیلی ہیں اور اس طرح سیما ورما ٹرمپ انتظامیہ میں شامل ہونے والی دوسری خاتون ہیں۔ سینیٹ نے پیر کے روز 55-43 ووٹس کے تناسب سے سیما ورما کی نامزدگی کی توثیق کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT