Thursday , February 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / سیما پونیا کو ایشین خاتون چمپیئن شپ میں برونزمیڈل

سیما پونیا کو ایشین خاتون چمپیئن شپ میں برونزمیڈل

جھنجنو۔10 نومبر (یو این آئی) مہارانہ پرتاپ ایوارڈ یافتہ بین الاقوامی باکسر سیما پونیا نے وویت نام میں ہوئی ایشین وومین چمپیئن شپ2017 میں برونزمیڈل جیتا ہے ۔سیما نے دو سے آٹھ نومبر تک منعقد اس مقابلے میں81 پلس کلوگرام زمرے میں یہ کامیابی حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی ہندستانی ٹیم میں راجستھان کی جانب سے کھیلنے والی یہ ایک بڑی کھلاڑی رہیں۔ چارمرتبہ نیشنل چمپیئن کاخطاب جیتنے والی سیما ،رتن گڑھ (چورو) میں ریلوے ملازم ہیں۔اس سے قبل وہ چین میں ایشین چمپیئن شپ میں برونز میڈل اور سربیا میں فیڈریشن کپ ٹورنمنٹ میں گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔ سیما کے چھوٹے بھائی پیوش پونیا نے کہا کہ12 نومبر اتوارکو وویت نام سے دہلی ایرپورٹ پہنچنے پر کھیل شیدائیوں کی طرف سے ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

 

TOPPOPULARRECENT