Thursday , December 14 2017
Home / تجارت / سیمسنگ کی منفرد ’ نیور مائینڈ ‘ پیشکش

سیمسنگ کی منفرد ’ نیور مائینڈ ‘ پیشکش

موبائل فون کی خریدی کے اندرون ایک سال اسکرین بدلنے کی سہولت
حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان کی ایک سرکردہ موبائل فون کمپنی اور ملک کا انتہائی بھروسہ مند برانڈ سیمسنگ نے جنوبی ہند کے دو بڑے مارکٹس آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں اپنی قیادت کو مزید مستحکم کرتے ہوئے تہواروں کے موسم میں اپنے گاہکوں کے لیے ’ نیور مائینڈ ‘ منفرد پیشکش شروع کرنے کا آج اعلان کیا ۔ سیمسنگ انڈیا موبائل بزنس کے سینئیر وائس پریسیڈنٹ عاصم وارثی نے اس پیشکش کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری توجہ گاہکوں پر مبنی اختراعات متعارف کرتے ہوئے اعلیٰ نمونہ کی اشیاء فراہم کرنا ہے ۔ گاہکوں کے لیے ان خدمات نے سیمسنگ انڈیا کو اس ملک میں موبائل فون کا ٹاپ برانڈ بنادیا ہے ۔ نیور مائنڈ پیشکش دراصل آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے عوام کو ہماری کمپنی کے تئیں ان کی رغبت ، محبت اور بھروسہ پر شکریہ ادا کرنا ہے ۔ سیمسنگ ہمیشہ ہی اپنے معزز گاہکوں کو اپنی نئی اختراعات کے ذریعہ ایک منفرد قدر و قیمت متعارف کرنے پر یقین رکھا ہے ۔ چنانچہ منفرد نوعیت کی تازہ ترین پیشکش نیور مائنڈ بھی قابل قدر خریداروں کے لیے سیمسنگ کے اس عہد کا ثبوت ہے ۔ عاصم وارثی نے اس پیشکش کی خصوصیات اور تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیمسنگ گیلکسی JI سیریز ہندوستان بھر کے انتہائی مقبول اسمارٹ فونس کی سیریز ہے ۔ علاوہ ازیں حال ہی میں متعارف کی گئی گیلکسی J7pro اور گیلکسی J7max کو بھی گاہکوں سے حوصلہ افزائی ردعمل ملا ہے ۔ سیمسنگ J سیریز ہندوستان کی مقبول ترین سیریز ہے اور ہندوستان میں فروخت کیا جانے والا ہر تیسرا اسمارٹ فون گیلکسی J سیریز کا ہوتا ہے ۔ جس کا عملی طور پر شکریہ ادا کرنے کے لیے نیور مائنڈ پیشکش شروع کی گئی ہے ۔ جس کے تحت خریداروں کو ان سیریز کے موبائل فونس کی خریدی کے اندرون ایک سال ٹوٹے ہوئے اسکرینس کی 990 روپئے کی ادائیگی پر ایک مرتبہ اسکرین کی تبدیلی کی سہولت دی گئی ہے ۔ یہ پیشکش 21 ستمبر 2017 اور 21 اکٹوبر 2017 کے درمیان خریدے گئے ان موبائل فونس پر لاگو ہوگی ۔ عاصم وارثی نے مزید کہا کہ سیمسنگ نیور مائنڈ پیشکش گاہکوں کو ایک ذہنی سکون فراہم کرے گی جو 9000 روپئے سے زائد قیمت کے مشہور ماڈلس پر لاگو ہوگی جن میں جئے ، اے ، سی سیریز بھی شامل ہیں ۔ سیریز اور فلیگ شپ ’ ایس ‘ کے علاوہ نوٹ سیریز پر اس کا اطلاق ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT