Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیمونا کو شکست دیکر کیرولین سیمی فائنل میں داخل

سیمونا کو شکست دیکر کیرولین سیمی فائنل میں داخل

سنگاپور۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )سنگا پورٹینس ٹورنمنٹ میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے رومانیا کی عالمی نمبر ایک سیمونا ہیلپ کو شکست دے کر سیمی فائنل کی راہ ہموار کرلی ہے۔ دوسرے میچ میں فرانس کی کیرولین گارسیا کامیاب ہوئی اور دونوں نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ کیرولین نے حریف کیخلاف شاندار کھیل پیش کیا اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور ہیلپ کو با آسانی 6-0 اور 6-2 سے شکست دے کر کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ایونٹ کے ایک اور میچ میں فرانس کی کیرولین گارسیا اور یوکرائن کی الینا کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ یوکرائن کی کھلاڑی نے دلچسپ کھیل کے بعد پہلا سٹ 7-6 سے اپنے نام کیا۔ فرانس کی کیرولین نے واپسی کرتے ہوئے دوسرے سٹ میں 6-3 کی کامیابی حاصل کی۔ تیسرے سٹ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد فرانس کی کھلاڑی نے 7-5 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

 

TOPPOPULARRECENT