Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / سیمیولس نے اسٹوکس کو وداعی سیلوٹ کیا

سیمیولس نے اسٹوکس کو وداعی سیلوٹ کیا

سینٹ جارج ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر ماولون سیمیولس نے بن اسٹوکس کے ساتھ جھگڑے کو آج ایک نیا رخ دیا جب انہوں نے اپنے انگلستان حریف کی پچ سے واپسی کے موقع پر اٹینشن ہوکر سیلیوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن بن اسٹوکٹس صرف 8 رن بنا کر آوٹ ہوگئے اور ان کی پویلین واپسی کے موقع پر سیمیولس مزائیہ اند

سینٹ جارج ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر ماولون سیمیولس نے بن اسٹوکس کے ساتھ جھگڑے کو آج ایک نیا رخ دیا جب انہوں نے اپنے انگلستان حریف کی پچ سے واپسی کے موقع پر اٹینشن ہوکر سیلیوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن بن اسٹوکٹس صرف 8 رن بنا کر آوٹ ہوگئے اور ان کی پویلین واپسی کے موقع پر سیمیولس مزائیہ انداز میں بالکل سیدھا ٹھہر گئے اور دایاں ہاتھ پیشانی پر لے جاتے ہوئے طنزیہ انداز میں سیلیوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کھلاڑی کا یہ انداز سوشیل میڈیا پر تعریف و تنقید جیسے ملے جلے ردعمل کا سبب بنا۔ انگلینڈ کے سابق اسپنر گریمی سوان نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’وہ (سیمیولس) بسا اوقات عجیب کام کیا کرتے ہیں لیکن مجھے یہ اعتراف کرنا ہوگا کہ مارلون سیمیولس نے مجھے بے ساختہ ہنسی پر مجبور کردیا کیونکہ ان کے سیلیوٹ پر ایسی ہنسی آئی کہ ٹھسکے کے ساتھ چائے ناک سے باہر نکل آئی‘‘۔ اس میچ میں اسٹوکس اور سیمیولس کے درمیان چپقلش جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین نے پہلی اننگز میں سنچری بنائی تھی اور کہا تھا کہ انگلستان کھلاڑی کے ساتھ تلخ الفاظ کے تبادلہ نے انہیں جارحانہ کھیل اختیار کرتے ہوئے تین ہندسوں پر مشتمل اسکور بنانے کا جذبہ پیدا کیا، جس پر ویسٹ انڈیز کے بولنگ کوچ کرٹلی ایمبروز نے کہا کہ ’’(سیمیولس کے) ایسا کرنے میں کوئی غلطی نہیں ہے۔
یہ بین الاقوامی کھیل ہے اور جہاں تک کوئی بات سر سے اونچی نہیں ہوجاتی کسی حد تک چل سکتی ہے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہوتا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT