Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / سیمی ارکان پر پٹنہ بم دھماکہ میں ملوث رہنے پولیس کا الزام

سیمی ارکان پر پٹنہ بم دھماکہ میں ملوث رہنے پولیس کا الزام

نئی دہلی 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سینئر پولیس عہدیدار نے آج دہلی ہائیکورٹ جج کی قیادت اولے ایک ٹریبونل سے کہا کہ ممنوعہ تنظیم سیمی کے کچھ ارکان پٹنہ میں ہوئے بم دھماکوں میں ملوث ہوسکتے ہیں ۔ یہ دھماکے ایک ریلی کے موقع پر ہوئے تھے جس میں انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی نے شرکت کی تھی ۔ رائے پور کے سیول لائینس سٹی کے سپرنٹنڈنٹ پول

نئی دہلی 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سینئر پولیس عہدیدار نے آج دہلی ہائیکورٹ جج کی قیادت اولے ایک ٹریبونل سے کہا کہ ممنوعہ تنظیم سیمی کے کچھ ارکان پٹنہ میں ہوئے بم دھماکوں میں ملوث ہوسکتے ہیں ۔ یہ دھماکے ایک ریلی کے موقع پر ہوئے تھے جس میں انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی نے شرکت کی تھی ۔ رائے پور کے سیول لائینس سٹی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس راکیش بھٹ نے جسٹس سریش کائت سے کہا کہ عمر صدیقی اور اظہر الدین کو چھتیس گڑھ پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ یہ سیمی کے ارکان ہیں اور مختلف مقامات پر دھاووں سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ سیمی کے کچھ ارکان پٹنہ میں ہوئے دھماکوں میں ملوث ہیں۔

شہیدوں کی یادگار پر وزیراعظم نے گلہائے عقیدت پیش کئے
سرینگر 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ان فوجی جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے جموں و کشمیر میں سرحد کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کردیں۔ سرینگر کے بادامی باغ کنٹونمنٹ میں واقع چنارکارپس جنگی یادگار پر انہوں نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔

TOPPOPULARRECENT