Tuesday , August 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / سیمی جلد واپسی کریں گے: اکرم

سیمی جلد واپسی کریں گے: اکرم

دبئی ۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ کپتان ڈیرن سیمی کا زخم زیادہ خطرناک نہیں، وہ روبصحت ہیں اور مکمل صحتیاب ہو کر ایونٹ میں واپسی کریں گے۔زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایک پیر کے سہارے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔سیمی نے ٹیم کو فتح سے تو ہمکنار کردیا لیکن ان کی گھٹنے کی تکلیف شدت اختیار کر گئی اور وہ اگلے میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔تاہم پشاور زلمی کے کوچ نے سیمی کی جلد صحتیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرن سیمی کی تکلیف اتنی خطرناک نہیں ہے جتنی ہم تصور کر رہے تھے اور وہ جلد ایونٹ میں واپسی کریں گے۔واضح رہے کہ ڈیرن سیمی کی جگہ محمد حفیظ قائم مقام کپتان ہیں۔

TOPPOPULARRECENT