Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیمی ‘ رسل‘ بریوو‘ ویسٹ انڈیز کنٹراکٹ بورڈ سے خارج

سیمی ‘ رسل‘ بریوو‘ ویسٹ انڈیز کنٹراکٹ بورڈ سے خارج

سینٹ جونس۔9جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز میں ٹی ۔20کے کپتان ڈیری سیمی اور آل راؤنڈس ڈیوائن بریوا اور آندرے رسل کو سال 2015 – 2016 کیلئے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مرکزی طور پر کنٹراکٹ کھلاڑیوں کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے ۔ سیمی نے ویسٹ انڈیز کیلئے آخری مرتبہ گذشتہ سال نومبر میں سری لنکا کے خلاف ٹی ۔20 سیریز کھیلا تھا ۔ دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے ماہر کرکٹر رسل نے سری لنکا کے خلاف ونڈے انٹرنیشنل اور ٹی ۔20 میچس کھیلا تھا ۔ کنٹراکٹ فہرست سے خارج دیگر کھلاڑیوں میں سلیمان بن اور شیونارائن چندر پال بھی شامل ہیں ۔پراسرار اسپنر سنیل نارائن بھی اس فہرست میں شامل نہیں ہے جن پرغیرقانونی  بولنگ ایکشن کے سبب امتناع عائد ہے۔

TOPPOPULARRECENT