Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / سیمی کارکنوں سے اوڈیشہ پولیس کی پوچھ تاچھ کاآغاز

سیمی کارکنوں سے اوڈیشہ پولیس کی پوچھ تاچھ کاآغاز

بھوبنیشور 18 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اوڈیشہ پولیس کی کرائم برانچ کے تحت خصوصی ٹاسک فورس نے آج سیمی کے چار کارکنوں سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے جنہیں راؤر کیلا میں تلنگانہ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایس ٹی ایف کی ایک آٹھ رکنی ٹیم نے کرائم برانچ کے آئی جی ارون کمار بوتھرا کی قیادت میں یہاں پہونچ کر پوچھ تاچھ کا آغاز کیا ۔ پولیس نے ان چاروں کارکنوں کو ایک خاتون کے ساتھ سات دن کی تحویل میں لیا ہے ۔ کرائم برانچ کے خصوصی ڈائرکٹر جنرل بی کے شرما نے کہا کہ ہمارے اہلکاروں نے پانچ افراد سے پوچھ تاچھ کا آعاز کردیا ہے ۔ ہم ریاست میں ان کی اور ان کے ساتھیوں کی سرگرمیوں کے تعلق سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرینگے ۔ پولیس نے ان پانچ افراد کو 30دن کی پولیس تحویل میں دینے کی بھی عدالت میں درخواست دائر کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT