Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / سیمی کے دو کارکنوں کو 2 سال سزائے قید بامشقت

سیمی کے دو کارکنوں کو 2 سال سزائے قید بامشقت

سیہور 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) سیمی کے 2 کارکنوں کو دو سال کی سزائے قید بامشقت سنائی گئی کیونکہ وہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ پرویندر کمار سنگھ نے عبدالکریم اور رفیق خان کو 2008 ء میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جرم پر یہ سزا سنائی۔ ان دونوں کے خلاف قانون تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ت

سیہور 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) سیمی کے 2 کارکنوں کو دو سال کی سزائے قید بامشقت سنائی گئی کیونکہ وہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ پرویندر کمار سنگھ نے عبدالکریم اور رفیق خان کو 2008 ء میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جرم پر یہ سزا سنائی۔ ان دونوں کے خلاف قانون تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے اِن دونوں پر فی کس 2 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ اِن سیمی کارکنوں کے قبضہ سے قابل اعتراض ورقیے اور ہندوستان کے خلاف دیگر مواد بھی ضبط کیا گیا تھا۔

جھارکھنڈ زرعی تحقیق مرکز کا مودی کے ہاتھوں سنگ بنیاد
نئی دہلی 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جھارکھنڈ کے علاقہ ہزاری باغ میں مجوزہ زرعی تحقیق مرکز کا جاریہ ماہ کے اوائل میں سنگ بنیاد رکھیں گے۔

TOPPOPULARRECENT