Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / سینئر اداکارہ تنوجہ کی 74 ویں سالگرہ

سینئر اداکارہ تنوجہ کی 74 ویں سالگرہ

ممبئی، 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں تنوجہ کو ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئے جانے کے طریقے کو بدل کر اپنی بے باک اداکاری سے شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔23ستمبر 1943کو ممبئی میں پیدا ہونے والی تنوجہ کے والد کمارسین سمرتھ شاعر اور فلم ساز تھے جبکہ ان کی ماں شوبھنا سمرتھ مشہور اداکارہ تھیں۔تنوجہ نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور چائلڈآرٹسٹ 1950ء میں اپنی ماں کے ہوم پروڈکشن کی فلم’’ہماری بیٹی‘‘سے کیا تھا۔اس فلم سے تنوجہ کی بڑی بہن نوتن نے بھی اداکارہ کے طور پر شروعات کی تھی۔ محض 13سال کی عمر میں تنوجہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے سوئٹزرلینڈ چلی گئیں جہاں انہوں نے انگریزی، فرانسیسی اور جرمن زبانیں بھی سیکھیں۔اسی دوران تنوجہ کی ماں نے انہیں فلموں میں لانچ کرنے کے لئے 1958 ء میں ’چھبیلی‘نام سے ایک مزاحیہ فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔اور اس طرح بطور اداکارہ ’چھبیلی‘ تنوجہ کی پہلی فلم تھی۔

TOPPOPULARRECENT