Saturday , December 15 2018

سینئر ارکان پارلیمنٹ کو غلط مثال قائم نہ کرنے اسپیکر کا مشورہ

نئی دہلی 10 جون ( سیاست ڈاٹ کام)سینئر ارکان کی جانب سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں بار بار خلل اندازی پر برہم اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے آج انہیں مشورہ دیا کہ اس سے باز آجائیں کیونکہ وہ اس طرح نو منتخب ارکان پارلیمنٹ کے سامنے ایک بری مثال پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ نہیں ہے ۔ کئی نئے ارکان ایوان میںموجود ہیں۔ بعض چند سال کے وقفہ سے لوک سبھا میںواپس آئیں ہیں جب آپ کو موقع دیاجائے اسی وقت تقریر کریں ۔ کارروائی میں خلل اندازی درست نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ارکان کے سامنے کارروائی میں خلل اندازی کوئی اچھی مثال نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT