Sunday , August 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / سینئر الائینس ٹیم ‘قطر پریمئیر لیگ چمپئن

سینئر الائینس ٹیم ‘قطر پریمئیر لیگ چمپئن

دوحہ 25 نومبر ( ای میل ) قطر پریمئیر لیگ ناک آوٹ ٹورنمنٹ سینئر الائینس ٹیم نے جیت لیا ہے ۔ فائنل میں اس نے جے ایس سی ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا ۔ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جے ایس سی کی ٹیم نے 10 اوورس میں 115 رنوں کا قابل لحاظ اسکور کیا تھا ۔ جے ایس سی کے اوپنر نعمت نے 46 اور تجمل نے 52 رن بنائے ۔ سینئر الائینس کے ذوہیب نے دو وکٹیں لیں۔ جواب میں سینئر الائینس کی ٹیم نے 115 رنوں کا نشانہ 9.5 اوورس میں عبور کرتے ہوئے خطاب جیت لیا ۔ تقسیم انعامات تقریب میں سراج انصاری ‘ قمر قریشی اور صدر آفتاب قریشی و دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT