Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / سینئر سٹیزنس اور 21 سال کی عمر تک طلبا کیلئے عنقریب بس کا مفت سفر

سینئر سٹیزنس اور 21 سال کی عمر تک طلبا کیلئے عنقریب بس کا مفت سفر

نئی دہلی ۔ /2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی حکومت نے آج کہا کہ وہ عنقریب سینئر سٹیزن اور 21 سال کی عمر تک طلباء کیلئے مفت بس سفر کا اہتمام کرے گی ۔ علاوہ ازیں انتہائی رعایتی قیمت پر خواتین مسافروں کیلئے ماہانہ بس پاس جاری کئے جائیں گے ۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ستیندر جین نے ایک پریس کانفرنس میں ان رعایتوں کا اعلان کیا ۔ خواتین کے بس پاسیس کی قیمت ڈھائی سو روپئے مقرر کی گئی ہے  جبکہ موجودہ بس پاس فیس ایک ہزار روپئے تک ہے ۔

 

میئر کے عہدہ کیلئے بی جے پی کو
ایس پی کی تائید سے انکار : اعظمی
ممبئی ۔ /2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے قائد ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ میئر کے عہدہ کیلئے شیوسینا یا بی جے پی کی تائید کا کوئی سول ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ ابو عاصم اعظمی نے ٹیلیفون پر پی ٹی آئی کو اس کی اطلاع دی ۔

TOPPOPULARRECENT