Tuesday , September 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سینئر سیول حج سیشا گری راو کا طلبہ سے خطاب

سینئر سیول حج سیشا گری راو کا طلبہ سے خطاب

محبوب نگر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( راست ) سینئر سیول جج جناب سیشاہ گری راؤ نے سکیس گرام ہائی اسکول میں بچوں کو انسانی حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوم انسانی حقوق سارے ملک میں ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے ممالک نے یہ دن بخوبی منایا ۔ چہارشنبہ کے دن ضلع محبوب نگر کے سکیس گرامر ہائی اسکول ( سکیس ایجوکیشنل سوسائٹی ) رامیا باولی م

محبوب نگر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( راست ) سینئر سیول جج جناب سیشاہ گری راؤ نے سکیس گرام ہائی اسکول میں بچوں کو انسانی حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوم انسانی حقوق سارے ملک میں ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے ممالک نے یہ دن بخوبی منایا ۔ چہارشنبہ کے دن ضلع محبوب نگر کے سکیس گرامر ہائی اسکول ( سکیس ایجوکیشنل سوسائٹی ) رامیا باولی محبوب نگر میں ضلع محبوب نگر کے سینئر سیول جج جناب سیشاہ گری راؤ نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بنیادی حقوق کے بارے میں ایک انسان کے پیدا ہونے سے لیکر مرنے تک کے قانونی حقوق کے بارے میں تفصیلات بیان کی اور بتایا کہ انسانی حقوق میں قانون بہت ساتھ دیتا ہے ۔ دفعہ 21 کے تحت قانون کے ذریعہ قانون کی مدد کرنے والی سوسائٹی ایس سی ، ایس ٹی اور غریب جو مالی حالت سے دو چار ہیں ۔ ان کو مفت میں انصاف دیتی ہے ۔ دفعہ 21 کے تحت یہ سوسائٹی کا قیام 1987 ء میں عمل میں لایا گیا ۔ اس سوسائٹی سے اب تک 1,36,000 لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے اور اٹھارہے ہیں ۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں مہمان خصوصی سینئر سیول جج سیشاہ گری راو ، جناب روی کمار یادو اسکول کے کرسپانڈنٹ ، جناب محمد زاہد حسین ، پرنسپل نصرت جہاں اور تمام اسکول کے اساتذہ اور طلباء نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT