Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / سینئر سی پی ایم رہنما اچوتا نند ن 94 سال کے ہوگئے

سینئر سی پی ایم رہنما اچوتا نند ن 94 سال کے ہوگئے

تھرواننتا پورم 20 اکٹوبر( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا کے سینئر ترین مارکسسٹ لیڈر و سابق چیف منسٹر وی ایس اچوتا نندن آج 94 سال کے ہوگئے ۔ وہ ریاست کے فیڈل کاسٹرو کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی زندگی بے تکان جدوجہد سے معمور رہی اور انہوں نے نہ صرف ناانصافیوں کے خلاف بلکہ سماج کی برائیوں کے خلاف اور خود اپنی تحریک کی خامیوں کے خلاف بھی جدوجہد کی تھی ۔ انہوں نے اپنی قیامگاہ پر کیک کاٹتے ہوئے افراد خاندان کے ساتھ سالگرہ منائی ۔ سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری سمیت کئی قائدین نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔ اچوتا نندن فی الحال کیرالا اسٹیٹ ریفارمس کمیٹی کے صدر نشین ہیں۔ اچونا نندن نے قیامگاہ آنے والے بہی خواہوں اور میڈیا کے نمائندوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی ۔ وہ 1964 میں سی پی ایم کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ 2006 سے 2011 تک ریاست کے چیف منسٹر بھی رہے ۔ بعد ازاں کانگریس زیر قیادت یو ڈی ایف اقتدار میں اچوتا نندن قائد اپوزیشن بھی مقرر کئے گئے تھے ۔ کئی قائدین نے اچوتا نندن کو ان کی 94 ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی ہے ۔ ان کا پورا نام ویلیکیاتھ شنکرن اچوتا نندن تھا اور وہ وی ایس کی حیثیت سے مشہور ہوئے ۔ وہ 20 اکٹوبر 1923 کو الاپوزا ضلع میں ایک ورکنگ کلاس خاندان میں پیدا ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT