Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / سینئر صحافی اور 92 سالہ ماں کا بے دردی سے قتل

سینئر صحافی اور 92 سالہ ماں کا بے دردی سے قتل

موہالی ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : سینئیر جرنلسٹ کے جے سنگھ اور بستر علالت پر 92 سالہ ان کی ماں آج دوپہر ان کے مکان میں مردہ پائے گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ 64 سالہ کے جے سنگھ کا گلا کاٹ دیا گیا اور ان کے جسم پر چاقو کے کئی ضربات تھے ۔ ان کی ماں گرہرن کور کا شبہ ہے کہ گلا گھونٹ دیا گیا ۔ دونوں نعشیں ان کے بیڈ روم میں تھیں اور کے جے سنگھ کی نعش خون میں لت پت تھی ۔ یہاں دلخراش منظر تھا اور خون بہتے ہوئے دوسرے کمرے تک پہنچ گیا تھا ۔ جرنلسٹ کی کار ان کے گھر سے غائب تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے سنگھ کے گلے میں طلائی چین اور ماں کے قریب 25 ہزار روپئے نقد رقم کو ہاتھ بھی نہیں لگایا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT