Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / سینئر لیڈر گمانگ نے کانگریس چھوڑ دی

سینئر لیڈر گمانگ نے کانگریس چھوڑ دی

بھوبنیشور ، 30مئی (سیاست ڈاٹ کام) نو مرتبہ کے کانگریس ایم پی اور سابق چیف منسٹر اُڈیشہ گریدھر گمانگ نے آج پارٹی چھوڑتے ہوئے تذلیل کا الزام عائد کیا اور ایسے اشارے دیتے نظر آئے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہونے کے مشتاق ہیں۔ اپنے فیصلہ کا پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے انھوں نے وضاحت کی کہ 1999ء میں واجپائی حکومت کے زوال کا موجب بننے والا ووٹ اُن کا نہیں تھا، بلکہ اُس وقت کے نیشنل کانفرنس ممبر سیف الدین سوز کی کراس ووٹنگ سبب بنی تھی۔

TOPPOPULARRECENT