Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / سینئر کانگریس لیڈر سریدھر بابو کے خلاف ڈرگس مقدمہ

سینئر کانگریس لیڈر سریدھر بابو کے خلاف ڈرگس مقدمہ

حیدرآباد ۔ /22 اکٹوبر (سیاست نیوز) چکڑپلی پولیس نے سابق وزیر و سینئر کانگریس لیڈر مسٹر ڈی سریدھر بابو اور دیگر دو کے خلاف ڈرگس کا ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹی آر ایس کے متارام منڈل کے صدر پی کشن ریڈی نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سدرشن نامی شخص نے مجرمانہ سازش کے تحت 10 کیلو کا گانجہ پداپلی میں واقع ان کے ڈائری فارم میں رکھ کر سابق وزیر سریدھر بابو کی مدد سے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کشن ریڈی نے درخواست میں کہا کہ 9 ایکڑ اراضی پر سدرشن سے ان کا تنازعہ تھا اور وہ اسے ڈرگس فرضی کیس میں ماخوذ کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا ۔ بتایا گیا کہ سدرشن نے اپنے ساتھی بھارگو کی مدد سے گانجہ انکے احاطہ میں رکھنے کی کوشش کی ۔ درخواست گزار کشن ریڈی نے بعض آڈیو ٹیپس پولیس کے حوالے کئے جس میں سدرشن نے سریدھر بابو سے گفتگو میں مکان میں گانجہ رکھ کر گرفتاری کو یقینی بنانے کی بات کہی تھی ۔ پولیس چکڑپلی نے بتایا کہ کشن ریڈی کی شکایت موصول ہونے پر مجرمانہ سازش اور ڈرگس کا ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں سابق وزیر سریدھر بابو ، سدرشن ، بھارگو کو ملزم بنایا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ اس ضمن میں سریدھر بابو نے اپنے بیان میں چیف منسٹر پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے اثر و رسوخ سے اپوزیشن قائدین پر مقدمات درج کروا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT