سینئر کانگریس لیڈر پی وینکٹ راؤ چل بسے

حیدرآباد۔19جنوری ( این ایس ایس) سینئر کانگریس لیڈر اور ایم ایل سی پی وینکٹ راؤ کا جو گذشتہ چند عرصہ سے علیل تھے آج صبح انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 75سال تھی ‘ انہیں آج سینہ میں تکلیف کی شکایت پر خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں دوران علاج ان کی موت واقع ہوگئی ۔ ان کا تعلق ضلع کرشنا کے گوگلم پاڈو گاؤں سے تھا اور کالج کے دور میں وہ یوتھ کانگریس سے وابستہ ہوئے ۔ 1972ء میں وہ ایم ایل سی منتخب ہوئے ۔ 1978ء اور 1989ء میں وہ دو مرتبہ نزیوید اسمبلی حلقہ سے رکن منتخب ہوئے ۔ آندھراپردیش میں انہوں نے بحیثیت کابینی وزیر دو مرتبہ خدمات انجام دی ۔ 2007اور 2009ء میں بھی انہیں ایم ایل سی منتخب کیا گیا ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ضلع کرشنا کے نزیوید میں چہارشنبہ کو ان کی آخری رسومات انجام دی جائیں گی ۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے علاوہ چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو ‘ قائداپوزیشن وائی ایس جگن موہن ریڈی اور دیگر نے انہیں خراج پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT