Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سینئیر آئی پی ایس آفیسر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ

سینئیر آئی پی ایس آفیسر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سینئیر آئی پی ایس عہدیدار کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سینئیر عہدیدار کی بیوی کی شکایت پر سی آئی ڈی نے یہ اقدام کیا ۔ تاہم باضابطہ طور پر اس کی توثیق نہیں ہوسکی ۔ آندھرا پردیش محکمہ پولیس کے آئی جی رتبہ پر فائز سینئیر آئی پی ایس عہدیدار مسٹر سنیل کمار کے خلاف ان کی بیوی ارونا نے شکایت درج کروائی ہے اور درخواست کی ہے کہ انہیں ان کے شوہر کے ظلم سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔ اس الزام کے علاوہ سنیل کمار کی بیوی نے اپنے شوہر پر جنونی ہونے کا بھی الزام لگایا ہے اور شکایت سی آئی ڈی تلنگانہ سے کردی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق میں بھی اس طرح کے واقع کے بعد دونوں میں صلاح کیا گیا تھا ۔ تاہم اب دوبارہ ارونا نے شکایت کی ہے ۔ سنیل کمار فی الحال اے پی سی آئی ڈی میں سائبر جرائم کی تحقیقات کے ذمہ دار ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT