Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سینئیر اسسٹنٹ دفتر ڈی ای او رشوت کے الزام میں گرفتار

سینئیر اسسٹنٹ دفتر ڈی ای او رشوت کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر جنرل ، اے سی بی ، ٹی ایس کے بموجب محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 20 نومبر کو 04-15 بجے شام سینئیر اسسٹنٹ دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر ، حیدرآباد سٹی وحید الدین کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اسکول رینٹل فائل کی یکسوئی کے لیے شکایت کنندہ سے چار ہزار روپئے بطور رشوت قبول کررہے تھے ۔ کیمیکل جانچ پر مثبت ثابت ہوا ۔ جب کہ ملزم کے شرٹ کے جیب سے رقم بازیاب کرلی گئی ۔ مذکورہ عہدیدار کو اے سی بی عدالت ، حیدرآباد میں پیش کیا گیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT