Thursday , September 20 2018
Home / عرب دنیا / سینائی میںفوج کی کارروائی 8عسکریت پسند ہلاک

سینائی میںفوج کی کارروائی 8عسکریت پسند ہلاک

قاہرہ،10جنوری،(سیاست ڈاٹ کام)مصر کے شمالی صوبہ سینا میںفوج کی جانب سے آپریشن کے دوران فائرنگ سے 8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کی بھاری جمعیت نے سینا ئی کے شہر العریش کا علاقہ حی الرئیسہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ایک رہائشی عمارت کا محاصرہ کیاگیا۔اس دوران پولیس نے وہاں چھپے ہوئے افراد سے خود کو حکام کے حوالے کرنے کے لئے کہا، تاہم فلیٹ میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے پولیس کی بات نہ مانی اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تاہم سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔دوسری جانب شیخ زوید شہر میں بھی نقاب پوش مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT