Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سینتیس میٹر کار ریورس جمپ پاکستان کے سلطان کا عالمی ریکارڈ

سینتیس میٹر کار ریورس جمپ پاکستان کے سلطان کا عالمی ریکارڈ

سوات ، 8 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی شہرت یافتہ کار ریسر سلطان گولڈن نے امریکن کار ریسر کا عالمی ریکارڈ توڑ کر 37 میٹر کار ریورس جمپ لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ امریکن کار ریسر نے سلطان گولڈن کا 27 میٹر لمبی کار ریورس جمپ 2011ء میں توڑ دیا تھا۔ سلطان نے آج دوبارہ کالام کی حسین وادی میں 37 میٹر کار ریورس جمپ لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ سلطان نے جمپ لگانے سے قبل دو رکعت نفل ادا کی اور گرائونڈ کا چکر لگایا۔ اس موقع پر موجود وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور جی او سی سوات میجر جنرل نادر خان اور دیگر حاضرین نے سلطان کو مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی۔
سینٹ پالس ٹیبل ٹینس اکیڈیمی کا
سالانہ ٹورنمنٹ، 13 سپٹمبر کو ڈراز
حیدرآباد ، 8 سپٹمبر (ای میل) سینٹ پالس اسٹاگ ٹیبل ٹینس اکیڈیمی اپنا 17 واں سالانہ اسٹیٹ رینکنگ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 18 تا 20 سپٹمبر منعقد کررہی ہے۔ آرگنائزنگ سکریٹری محمد ابراہیم خان نے بتایا کہ انٹریز کے ادخال کیلئے آخری تاریخ 11 سپٹمبر ہے اور ڈراز 13 سپٹمبر کو منعقد کئے جائیں گے۔ حیدرآباد میں ہر سال پابندی کے ساتھ منعقد ہونے والا یہ ٹیبل ٹینس کا معروف ٹورنمنٹ ہے جس نے کئی کھلاڑی پیدا کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT