Tuesday , January 16 2018
Home / جرائم و حادثات / سیندھی کے بجائے فینائیل کے استعمال سے خاتون کی موت

سیندھی کے بجائے فینائیل کے استعمال سے خاتون کی موت

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں سیندھی کی جگہ فینائیل کا استعمال کرنے سے ایک خاتون کی مشتبہ موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ گوپال نگر میں پیش آیا جہاں 30 سالہ خاتون وی چٹااماں جو گوپال نگر الوال کے ساکن لالو کی بیوی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس خاتون نے جو سیندھی نوشی کیا کرتی تھی کل سیندھی کے بجائے فینائیل کا استعمال کرلیا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT