سینٹرو حیدرآبادی ٹیم کی آفیشل اسپانسر

حیدرآباد ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ہندوستان کی فٹ ویر کی سب سے بڑی کمپنی سینٹرو نے سن رائزس حیدرآباد کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور اب وہ کل شروع ہونے والے آئی پی ایل 2018ء کیلئے وہ حیدرآباد ٹیم کی آفیشل اسپانسر ہوگی۔ یہاں منعقدہ ایک تقریب میں کمپنی کے سی ای او کے شانوگہم کے ہمراہ حیدرآبادی ٹیم کے کئی عہدیدار اور کھلاڑی موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران دونوں کے درمیان معاہدہ پر دستخط کے علاوہ فریقین نے آئی پی ایل میں بہتر مظاہرہ کیلئے عزائم بھی ظاہر کئے۔

TOPPOPULARRECENT