Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / سینٹری سوپروائزر کے 3 کروڑ کے غیر محسوب اثاثہ جات بے نقاب

سینٹری سوپروائزر کے 3 کروڑ کے غیر محسوب اثاثہ جات بے نقاب

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : سینٹری سوپروائزر سرکل 18 جی ایچ ایم سی نارتھ زون سکندرآباد وی کروپا دانم کے غیر محسوب اثاثہ جات مالیت 3 کروڑ روپئے کو مختلف مقامات ، الوال ٹیمپل ، حیدرآباد آفس مٹوگوڑہ اور ان کے رشتہ داروں کی رہائش گاہ لالہ گوڑہ پر اے سی بی عہدیداروں نے دھاوا کرتے ہوئے بے نقاب کیا ۔ غیر محسوب اثاثہ جات G+2 مکان ، سات پلاٹس ، 12 ایکر زرعی اراضی ، نقد رقم ایک لاکھ 30 ہزار بینک بیلنس 3.80 لاکھ ، آدھا کلو سونا ، آدھا کلو چاندنی ، دو ٹووہیلرس پر مشتمل ہے ۔ بتایا گیا کہ سینٹری سوپروائزر خاکروب کی حیثیت سے رجوع بکار ہوا اور پھر جعلی تعلیمی سرٹیفیکٹ پیش کرتے ہوئے سوپر وائزر بن گیا ۔ مذکورہ عہدیدار کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا مزید تحقیقات جاری ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT