Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / سینٹ اسٹیفن اسپتال سے ڈاکٹر کی لاش برآمد

سینٹ اسٹیفن اسپتال سے ڈاکٹر کی لاش برآمد

نئی دہلی25اگست (سیاست ڈاٹ کام ) دارالحکومت کے نامی گرامی سینٹ اسٹیفن اسپتال میں ایک ریزیڈنٹ ڈاکٹر کو قتل کر دیا گیا، جس کی لاش آج صبح اس کے کمرے میں پڑی ہوئي ملی ہے ۔ شمالی دہلی کے ڈپٹی پولس کمشنر جتن نروال نے بتایا کہ پولس کو اس کی اطلاع صبح نو بجے ملی۔ ڈاکٹر کا قتل گلا ریت کر کیا گیا ہے ۔ مقتول کی شناخت الہ آباد کے باشندے ریڈیولوجی شعبہ کے ڈاکٹر شاشوت پانڈے کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولس نے اس سلسلے میں مرڈر کا معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔ ڈپٹی پولس کمشنر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پولس کو کچھ اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں اور قتل کے پیچھے اسپتال کے ہی ایک ڈاکٹر کا ہاتھ ہونے کا شبہ ھے ۔ شاشوت پانڈے کی لاش جس کمرے سے برآمد ہوئی ہے وہاں وہ ڈیوٹی پر تھے ۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق شاشوت پانڈے رات کو ڈیوٹی پر تھا۔ ڈیوٹی روم یا ان کے کمرے تک باہر سے کسی بھی شخص کو رات میں اندر آنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT