Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سینٹ اینس گرلز ڈگری کالج کی الیکھاجُو کوجمناسٹک مقابلوں میں کانسے کا تمغہ

سینٹ اینس گرلز ڈگری کالج کی الیکھاجُو کوجمناسٹک مقابلوں میں کانسے کا تمغہ

حیدرآباد ۔ /21 جنوری (راست) سینٹ اینس ڈگری گرلز کالج مہدی پٹنم میں زیرتعلیم کماری الیکھاجُو پنجاب میں /7 جنوری تا /21 جنوری منعقدہ انٹر یونیورسٹی جمناسٹک مقابلوں میں عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کی نمائندگی کرتے ہوئے تیسرے مقام پر رہیں ۔ انہیں کانسے کا تمغہ حاصل ہوا اور توصیفی سرٹیفکیٹ بھی عطا کیا گیا ۔ الیکھا کی اس شاندار کامیابی پر سینٹ اینس کالج مہدی پٹنم کے انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ الیکھا تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی دنیا میں بھی اپنا مقام پیدا کررہی ہے جو ہمارے ملک و قوم کیلئے قابل فخر بات ہے ۔
گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء اُردو میڈیم میں اسپورٹس کے مقابلے جات کا انعقاد
حیدرآباد ۔ /21 جنوری (پریس نوٹ) گزیٹیڈ صدر مدرس سرکاری مدرسہ فوقانیہ دارالشفاء جناب رام کرشنا ریڈی نے بتلایا کہ بضمن یوم جمہوریہ ہند سرکاری مدرسہ فوقانیہ دارالشفاء اُردو میڈیم میں زیرتعلیم طلبہ و طالبات پر مشتمل اسپورٹس مقابلے جات منعقد ہوئے ۔ اول دوم سوم اور ترغیبی انعامات /26 جنوری کے موقع پر دیئے جائیں گے ۔ جناب محمد یوسف علی انچارج جناب ایم اے قیوم مولانا ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری اور پی ای ٹی وینکٹ رمنا کے علاوہ معلمات بھی موجود تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT