Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / سینٹ مائیکلس ہائی اسکول میں اسپورٹس ڈے تقاریب

سینٹ مائیکلس ہائی اسکول میں اسپورٹس ڈے تقاریب

حیدرآباد ، 10 مارچ (راست ) سینٹ مائیکلس ہائی اسکول شیخ پیٹ لکشمن نگر کالونی میں گزشتہ ہفتے چھٹے سالانہ اسپورٹس ڈے کی تقاریب کا بمقام اندرا گاندھی کمیٹی ہال شیخ پیٹ حیدرآباد میں انعقاد عمل میں آیا۔ کھیل کود کے متعدد مقابلے منعقد ہوئے جن میں اسکولی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پرنسپل جوزی جوزف، کرسپانڈنٹ اسکول جوزف جیمز نے نگرانی کی۔ س

حیدرآباد ، 10 مارچ (راست ) سینٹ مائیکلس ہائی اسکول شیخ پیٹ لکشمن نگر کالونی میں گزشتہ ہفتے چھٹے سالانہ اسپورٹس ڈے کی تقاریب کا بمقام اندرا گاندھی کمیٹی ہال شیخ پیٹ حیدرآباد میں انعقاد عمل میں آیا۔ کھیل کود کے متعدد مقابلے منعقد ہوئے جن میں اسکولی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پرنسپل جوزی جوزف، کرسپانڈنٹ اسکول جوزف جیمز نے نگرانی کی۔ سہ پہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک اسکولی بچوں نے کئی کلچرل پروگراموں میں حصہ لیا ، جن میں ڈرامے، ڈانس بیلے شامل ہیں جبکہ فینسی ڈریس میں ننھے منے بچوں نے گاندھی جی، نہرو، پنڈت، مولوی صاحب کے رول ادا کئے اور پھر ’جئے ہو‘ ڈانس بھی پیش کیا گیا۔ فلمی گانوں پر مبنی رقص بھی پیش کئے گئے۔ تمام پروگراموں سے اولیائے طلبا و طالبات بھی کافی محظوظ ہوئے۔ آخر میں اسپورٹس میں اول، دوم، سوم مقام حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ پرنسپل کرسپانڈنٹ جوزی جوزف کے شکریہ پر اسپورٹس ڈے تقاریب کا اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT