Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سینٹ مارک چرچ میں گرین ڈرائیو کا انعقاد، وزیر جنگلات کی شرکت

سینٹ مارک چرچ میں گرین ڈرائیو کا انعقاد، وزیر جنگلات کی شرکت

حیدرآباد 17 جولائی (این ایس ایس) وزیر آبکاری ٹی پدما راؤ گوڑ نے آج سی ایس آئی سینٹ مارک چرچ مٹو گوڑہ سکندرآباد میں ہریتا ہارم پروگرام میں حصہ لیا اور ایک پودا لگایا۔ انھوں نے اس چرچ کی دوبارہ تعمیر اور تزئین نو کے کاموں کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے وزیر آبکاری نے عوام پر زور دیا کہ بہتر مستقبل کے لئے گرین ڈرائیو میں تعاون کریں۔ انھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے اچھی بارش کے حصول کے علاوہ آلودگی پر قابو پانے کے لئے فاریسٹ کور میں 33 فیصد اضافہ کے لئے گرین ڈرائیو شروع کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ جو پودے لگائے جارہے ہیں ان کے تحفظ کے لئے ہم برابر کے ذمہ دار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT