Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / سینٹ پالس ٹی ٹی ایونٹس کا جولائی تا اکٹوبر انعقاد

سینٹ پالس ٹی ٹی ایونٹس کا جولائی تا اکٹوبر انعقاد

حیدرآباد ، 6 مئی ( ای میل ) تلنگانہ اسٹیٹ ٹیبل ٹینس ( ٹی ٹی ) اسوسی ایشن کی مینجمنٹ کمیٹی نے سال 2014-15ء کیلئے کیلنڈر کو قطعیت دی ہے۔ سکریٹری پی پرکاش راجو کی اطلاع کے بموجب جولائی تا اکٹوبر کی مدت کے دوران آٹھ مختلف ایونٹس منعقد کئے جائیں گے۔ رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ، مہاویر انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی اسٹیٹ رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ اولی

حیدرآباد ، 6 مئی ( ای میل ) تلنگانہ اسٹیٹ ٹیبل ٹینس ( ٹی ٹی ) اسوسی ایشن کی مینجمنٹ کمیٹی نے سال 2014-15ء کیلئے کیلنڈر کو قطعیت دی ہے۔ سکریٹری پی پرکاش راجو کی اطلاع کے بموجب جولائی تا اکٹوبر کی مدت کے دوران آٹھ مختلف ایونٹس منعقد کئے جائیں گے۔ رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ، مہاویر انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی اسٹیٹ رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ اولین ایونٹ ہے جو 10 تا 12 جولائی منعقد کیا جائے گا۔ 31 جولائی تا 2 اگسٹ سینٹ پالس ہائی اسکول اسٹیٹ رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ ہوگا۔ رکمنی بائی انٹر اسکول پرائز منی ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ کی تواریخ 3 تا 5 اگسٹ رہیں گی۔ اسی ماہ 28 تا 30 پنٹپا میموریل اسٹیٹ رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ کا انعقاد ہوگا۔ سپٹمبر کے تین ایونٹس میں پہلا اسٹیٹ رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ کو نلگنڈہ ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس اسوسی ایشن کے زیراہتمام 4 تا 6 سپٹمبر منعقد کیا جائے گا۔ آنند نگر ویلفیر اسوسی ایشن اسٹیٹ رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ 18 تا 20 سپٹمبر ہوگا اور 25 تا 27 سپٹمبر محبوب نگر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس اسوسی ایشن کی جانب سے اسٹیٹ رینکنگ ٹورنمنٹ کا انعقاد رہے گا۔ سینٹ پالس ٹیبل ٹینس اکیڈیمی 25 تا 28 اکٹوبر انٹر ڈسٹرکٹ اینڈ اسٹیٹ چمپئن شپ منعقد کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT