Friday , December 15 2017
Home / دنیا / سینڈرس کے حامی ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

سینڈرس کے حامی ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

سڑکوں پر مخالف ہلاری کلنٹن مظاہرین کا جلوس
فلاڈلفیا (امریکہ) ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں احتجاجی مظاہرین فلاڈلفیا کی سڑکوں پر نکل آئے۔ وہ نعرے لگا رہے تھے اور نقارے بجارہے تھے کہ پہلا بڑا احتجاجی مظاہرہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن سے پہلے منعقد کیا گیا تھا جبکہ گرمی کی لہرسے شہر کی سڑکیں سنسان تھیں۔ برنی سینڈرس کے حامی کل جلوس کی شکل میں سڑکوں پر نکل آئے اور اہم شاہراہوں پر ان کی تائید میں اور ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن سے پہلے ہلاری کلنٹن کی مخالفت میں مظاہرہ کیا۔ وہ نعرے لگا رہے تھے۔ ’’ہم ہلاری کی تائید میں ووٹ نہیں دیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف جمہوریت کی ایک تمثیل ہے۔ جلوسی سٹی ہال سے براڈ اسٹریٹ کی طرف پیشقدمی کررہے تھے جو اہم شمال ۔ جنوب شاہراہ ہے جو شہر کے مرکزی حصہ تک جاتی ہے جہاں ڈیموکریٹک پارٹی کا قومی کنونشن منعقد کیا جانے والا تھا حالانکہ اس جلوس کا کئی ماہ قبل منصوبہ بنایا گیا تھا۔ تاہم کل جلوسی ایسا معلوم ہوتا ہیکہ پارٹی میں پھوٹ کی وجہ سے متاثر تھے۔ ان کا مظاہرہ حالیہ ہفتوں میں اتحاد کی نمائندگی کرتا تھا۔ ڈیبی واسرمین شلٹز نے کل ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ایک ای میل سے پتہ چلتا ہیکہ ڈی این سی نے ہلاری کلنٹن کی تائید کی تھی جبکہ پرائمری سطح کے انتخابات ہورہے تھے۔ یہ ڈیموکریٹک پارٹی کیلئے ایک زبردست دھکہ تھا۔ پارٹی عہدیداروں نے جو فلاڈلفیا میں جمع ہیں، ہلاری کلنٹن کو نامزد کیا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کوشش کررہے تھے کہ پارٹی میں پھوٹ سے گریز کیا جائے۔ کلیولینڈ میں ریپبلکن پارٹی کا قومی کنونشن گذشتہ ہفتہ منعقد کیا گیا تھا۔ ہلاری کلنٹن کے ای میل کو ہیک کیا گیا تھا اور وکی لیکس نے انہیں شائع کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT