Monday , July 23 2018
Home / سیاسیات / سینکڑوں آر ایس ایس کارکن گرفتار ، ہندومنّانی کی مذمت

سینکڑوں آر ایس ایس کارکن گرفتار ، ہندومنّانی کی مذمت

چینائی۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چینائی میں آر ایس ایس کے سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ انہوں نے راجہ رتنم اسٹیڈیم کے قریب ایک جلوس نکالنے کی کوشش کی۔ ریاست کے مختلف علاقوں سے بھی کثیر تعداد میں آر ایس ایس کارکن حراست میں لئے گئے جنہیں بعدازاں شام میں رہا کردیا گیا۔ ہندومنّانی نے ان حراستوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پولیس کی بالادستی کی نشاندہی ہوتی ہے جس نے عدالت کی جلوس کو اجازت کے باوجود کارکنوں کو حراست میں لیتے ہوئے جلوس نکالنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ ہندومنّانی نے ٹاملناڈو حکومت اور ریاستی پولیس کی بھی مذمت کی۔

TOPPOPULARRECENT