Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / سینکڑوں بیرونی خاتون آئی ایس ارکان موصل کے قریب محروس

سینکڑوں بیرونی خاتون آئی ایس ارکان موصل کے قریب محروس

بغداد 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عراقی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آئی ایس گروپ سے تعلق رکھنے والی تقریبا 500 بیرونی خواتین کو موصل کے قریب ایک جیل میں رکھا گیا ہے ۔ ایک تحقیقاتی عہدیدار نے کہا کہ 531 غیر عراقی خواتین کو دوسرے محروسین کے ایک بڑے گروپ سے علیحدہ کردیا گیا ہے کیونکہ ان کے آئی ایس سے قریبی تعلقات تھے ۔ ان کے تعلق سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ان کو موصل کی ایک جیل میں آئندہ احکام تک کیلئے رکھا گیا ہے ۔ جاریہ ہفتے کے اوائل میں عراقی افواج نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی حراست میں سینکڑوں آئی ایس خاندان ہیں جو تل عفر کے قرب رکھی گئی ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جن بیرونی خواتین اور بچوں کو یہاں حراست میں رکھا گیا ہے انہیں ان کے ممالک کو واپس بھی بھیجا جاسکتا ہے ۔ تمام عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ اطلاعات دیں کیونکہ وہ اس مسئلہ پر اظہار خیال کے مجاز نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT